50 ہزار سے زائد پاکستانی وطن آنے کیلئے بے چین،صبر کا پیمانہ لبریز، پاکستانی قونصل خانے کا گیٹ پھلانگ کر عمارت میں داخل ہو گئے، حیرت انگیز صورتحال پیدا ہو گئی - So Fast TV News Network (SFNN)

Tuesday, May 19, 2020

50 ہزار سے زائد پاکستانی وطن آنے کیلئے بے چین،صبر کا پیمانہ لبریز، پاکستانی قونصل خانے کا گیٹ پھلانگ کر عمارت میں داخل ہو گئے، حیرت انگیز صورتحال پیدا ہو گئی


دبئی (این این آئی) دبئی سے وطن واپسی کے خواہش مند پاکستانیوں کا قونصل خانے پر رش لگ گیا اور پاکستان واپسی کے خواہاں افراد گیٹ پھلانگ کر عمارت میں داخل ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی سے 50 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپسی کیلئے بے چین ہیں

تاہم کم پروازوں کی وجہ سے سب کا فوری طور پر آنا ممکن نہیں،خصوصی پروازوں سے 2 ماہ میں تقریباً 10 ہزار پاکستانی وطن واپس پہنچے ہیں۔دبئی میں پھنسے پاکستانی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں سب کھول دیا تو معمول کی فلائٹس بھی کھول دی جائیں۔پاکستانی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ شہری صبر کا مظاہرہ کریں اور اطمینان رکھیں،پاکستانی حکومت تیزی سے انتظامات کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر 21 مارچ کو بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ت اس دوران بیرون ملک پھنے پاکستانیوں کو لانے کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Sharing is caring!

No comments:

Post a Comment

.pop