پڑھتا جا شرماتا جا۔۔!! شریفوں کی رمضان شوگر ملز میں کام کرنے کے لیے جن بھارتیوں کو ویزے جاری کیے گئے ان پر کیا درج تھا - So Fast TV News Network (SFNN)

Tuesday, May 19, 2020

پڑھتا جا شرماتا جا۔۔!! شریفوں کی رمضان شوگر ملز میں کام کرنے کے لیے جن بھارتیوں کو ویزے جاری کیے گئے ان پر کیا درج تھا

 

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء خرم نواز گنڈا پور کا کہنا ہے کہ رمضان شوگر ملز میں جو انڈینز کام کررہے تھے انہیں ہم نے پکڑا ہے، ہم نے اسکی کاپیاں دی ہیں، جن انڈینز کو ویزے دئیے گئے ہیں اس میں ماڈل ٹاؤن میں موجود حمزہ شہباز کے گھر کا ایڈریس درج

ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور نے پی جے میر کے ساتھ انکے یوٹیوب چینل پر گفتگو میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جن انڈینز کو ویزے دئیے گئے ہیں اس میں ماڈل ٹاؤن میں موجود حمزہ شہباز کے گھر کا ایڈریس درج ہے۔میرا سوال یہ ہے جن انڈینز کو ویزے دئیے گئے وہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کیوں سفر کرتے رہے؟ وہ کراچی کیوں جاتے رہے؟ یہ ویزا تمام پاکستان کیلئے تھا کہ جہاں چاہیں چلے جائیں۔خرم نواز گنڈا پور نے مزید کہا کہ حدتو یہ تھی کہ ان لوگوں کو ہر قسم کی کسٹم چیکنگ سے بھی مستثنیٰ قرار دیدیا گیا جس پر پی جے میر نے حیرت کا اظہار کیا۔۔ اس پر خرم نواز نے کہا کہ ہمارے پاس ڈاکومنٹس ہیں، ہم انہیں چیلنج کرتے ہیں۔انہوں نے ہمیں چیلنج کیا گیا تھا کہ ہم آپکو عدالت لیکرجائیں گے تب تو یہ اقتدار میں تھے۔ ہم نے انہیں کہا تھا کہ ہم آپکے چیلنج کو قبول کرتے ہیں۔ہمارے پاس ریکارڈ ہیں، ہم آپکو نام ، ویزا نمبر بتادیتے ہیں تو دہلی ایمبیسی نے ایشو کئے۔

Sharing is caring!

No comments:

Post a Comment

.pop