’’کہیں قادیانی سپانسر تو کہیں .. بنانے والی کپمنیوں کی مشہوری۔۔۔‘‘ معروف ٹی وی چینلز رمضان المبارک کی آڑ میں گھنونے کھیل کھیلنے لگے - So Fast TV News Network (SFNN)

Wednesday, May 20, 2020

’’کہیں قادیانی سپانسر تو کہیں .. بنانے والی کپمنیوں کی مشہوری۔۔۔‘‘ معروف ٹی وی چینلز رمضان المبارک کی آڑ میں گھنونے کھیل کھیلنے لگے



لاہور (ویب ڈیسک) کہیں قادیانی سپانسر تو کہیں .. بنانے والی کپمنیوں کی مشہوری ، ٹی وی چینلزرمضان المبارک کی آڑ میں گھنونے کھیل کھیلنے لگے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس وقت ملک میں‌ اسلام مخالف نظریات اور عقائد کو جس طرح بڑے بڑے ٹی وی چینلز پروموٹ کررہے ہیں

اس کی مثال اس سے پہلے نہیں ملتی ، کہیں قادیانیوں‌کو سپورٹ کیا جارہا ہے تو کہیں .. کی کمپنیوں‌کو پروموٹ کیاجارہا ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق پاکستان کے معروف ٹی وی چینل “بول” نے اپنی رمضان ٹرانسمیشن میں “رمضان میں بول” میں .. کی بہت بڑی کپمنی کا لوگو لگا کر اس کپمنی کوپروموٹ کرنے میں‌ اپنا بھرپورکردار ادا کیا ہے۔ ذرائع کےمطابق بول ٹی وی کے رمضان کے لیے خصوصی پروگرام “رمضان میں بول” کے پروڈیوسرنے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ چینل نے واقعی ایک .. کی کمپنی کے لوگو کو استعمال کیا ہے ، ساتھ فہیم خان نے کہا ہےکہ وہ اس بات پرمعافی چاہتے ہیں اورکوشش کریں‌گے کہ آئندہ ایسے نہ ہو۔ دوسری طرف سوشل میڈیا پرصارفین کا کہنا ہے کہ یہ ایک ڈرامے بازی ہے یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ یہ سب کچھ غلطی سے ہوا ہے ، جو کمپنیاں اپنا اشتہارچلوا رہی ہیں انہوں‌نے کروڑوں روپے چینل کو دیئے ہوں گے اس لیے یہ لوگوں کے ایمان کےساتھ مزاق کا ایسا بہانہ ہےکہ جسے بڑے شاطرانہ انداز سے استعمال کیا گیا ہے ، ان ٹی وی چینلز پرپابندی لگنی چاہیے۔ ٹوئٹر پر شیخ رفیق نامی صارف نے لکھا کہ “شراب بنانے والی کمپنی کے سپانسرد پروگرام میں ہی جانا ہے۔”

Sharing is caring!

No comments:

Post a Comment

.pop