بریکنگ نیوز:الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان حکومت کے مالی و انتظامی اختیارات منجمد کردیے مگر کیوں ؟ جان کر آپ بھی سر پکڑ لیں گے - So Fast TV News Network (SFNN)

Tuesday, May 19, 2020

بریکنگ نیوز:الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان حکومت کے مالی و انتظامی اختیارات منجمد کردیے مگر کیوں ؟ جان کر آپ بھی سر پکڑ لیں گے


اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان حکومت کے انتظامی اختیارات ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے صدارتی آ رڈر کے تحت اختیارات ملتے ہی گلگت بلتستان حکومت کے انتظامی و مالی اختیارات منجمد کر دیئے۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت

کے انتظامی اختیارات ختم ہوگئے ہیں اور اب وزیراعلیٰ اور وزراء انتظامی احکامات نہیں دے سکیں گے۔نوٹیفکیشن کے تحت گلگت بلتستان حکومت سے ترقیاتی منصوبوں اور تبادلوں کے اختیارات بھی واپس لے لیے گئے ہیں ، لوکل گورنمنٹ کے ترقیاتی فنڈز کو انتخابات کے انعقاد تک منجمد کردیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے سوموار کے روز جاری احکامات میں بتایا ہے کہ گلگت بلتستان میں 2020 کو اسمبلی کے انتخابات ہورہے ہیں اس لیے شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد اور پری پول ریگنگ کی شکایات کے ازالے کے لیے صوبائی حکومت کے ترقیاتی اور انتظامی اختیارات منجمد کر دئیے جاتے ہیں صوبائی حکومت آ ئندہ نئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان نہیں کر سکے گی اور نہ کوئی تقرری کی مجاز ہو گی تاہم پبلک سروس کمیشن اور پندرہ مئی تک کے ہونے والے پوسٹوں پر تقرری ہو سکے گی۔الیکشن کمشین نے بلدیاتی فنڈ کو بھی منجمد کر دیا ہے اور بتایا ہے کہ احکامات جاری ہونے کے بعد تبادلے بھی نہیں ہو سکیں گے ، البتہ جہاں ضروری ہوا تو الیکشن کمیشن کے مشورے پر تبادلے ہو سکیں گے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گلگت بلتستان حکومت کی مدت 24 جون کو ختم ہو رہی ہے

No comments:

Post a Comment

.pop